کریتی شیٹی کا سٹار ہیرو کے بیٹے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی افواہوں پر ردعمل

Jul 07, 2023 | 00:01:AM
کریتی شیٹی کا سٹار ہیرو کے بیٹے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی افواہوں پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کریتی شیٹی نے ایک بڑے اداکار کے بیٹے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے دنوں سے کریتی شیٹی کو کسی بڑے اداکار کے بیٹے کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

ایسا اس لیے ہوا کہ میڈیا میں کریتی کی کسی بات کا غلط مطلب اخذ کر لیا گیا جس سے یہ افواہیں گردش کرنے لگی ایک بڑے اداکار کا بیٹا کریتی کا پیچھا کرتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور ٹک ٹاکر خاتون موٹرسائکل حادثے میں جاں بحق

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کریتی شیٹی نے کہا کہ" یہ دعوے غلط ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ایسی کوئی بات اشارتاً بھی کہنے کی کوشش نہیں کی۔" 

ان کا کہنا تھا کہ" براہ کرم فضول کہانیاں گھڑنا بند کردیں، غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔"