معروف ماڈل۔۔اداکارہ 22 ویں منزل سے نیچے گر کر دم تو ڑگئیں۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 07, 2021 | 23:52:PM
معروف ماڈل۔۔اداکارہ 22 ویں منزل سے نیچے گر کر دم تو ڑگئیں۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف رشین اداکارہ کرسٹینا لیزینا کی رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی  جو سوشل میڈیا پر  تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا  نے  کرسٹینا لیزینا کی جو ویڈیو جاری کی  اس میں نظر آ رہا ہے کہ وہ ایک رہائشی عمارت میں داخل ہو رہی ہیں، انہوں نے گلابی لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ اس کے بعد وہ عمارت کی لفٹ میں سوار ہوتی ہیں اور اس کے چند منٹوں بعد ہی وہ اسی عمارت کی بائیسویں منزل سے نیچے گر جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ما ڈل میرب علی سے منگنی کی یا نہیں۔۔گلو کا ر عا صم اظہر میدا ن میں آگئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی لیکن اس وقت تک کرسٹینا لیزینا مر چکی تھیں۔ پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ یہ خود کشی کا کیس لگتا ہے لیکن تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کرسٹینا کی لاش کی تلاشی لی گئی تو ان کی جیب سے ایک تحریر نکلی جس میں لکھا تھا کہ ”تم ہمیشہ میرے دل میں رہو گے“۔

ادھر آنجہانی کرسٹینا کی آخری سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار تھیں، انہوں نے بظاہر ڈپریشن سے تنگ آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

یہ بھی پڑھیں:خبر دا ر۔۔اگر آپ نے یہ ایپ انسٹا ل کی تو وا ٹس ایپ آپ کو بلا ک کر دےگا