خبر دا ر۔۔اگر آپ نے یہ ایپ انسٹا ل کی تو وا ٹس ایپ آپ کو بلا ک کر دےگا

Jul 07, 2021 | 23:33:PM
خبر دا ر۔۔اگر آپ نے یہ ایپ انسٹا ل کی تو وا ٹس ایپ آپ کو بلا ک کر دےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی بی واٹس ایپ (GB Whatsapp)بظاہر واٹس ایپ سے مشابہہ ایپلی کیشن ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ واٹس ایپ ہی کی ایپلی کیشن ہو گی لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جی بی واٹس ایپ کا واٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ جو بھی صارف اپنے فون میں جی بی واٹس ایپ انسٹال کرے گا اسے واٹس ایپ سے بلاک کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جی بی واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اس میں کچھ پرکشش اضافی فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔

مثال کے طور پر اس ایپلی کیشن پر آپ میسجز کے خود کار طریقے سے جوابات بھی دے سکتے ہیں اور اپنا ’ریڈ سٹیٹس‘ مخفی رکھتے ہوئے دوسرے کو چیک کر سکتے ہیں کہ آیا اس نے آپ کا میسج پڑھا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس ایپ میں کئی خاص فیچرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فائرنگ سے زخمی سابق ایم پی اےدم توڑ گئے۔۔آصف زرداری کی جانب سے قتل کی مذمت