ما ڈل میرب علی سے منگنی کی یا نہیں۔۔گلو کا ر عا صم اظہر میدا ن میں آگئے

Jul 07, 2021 | 23:21:PM
ما ڈل میرب علی سے منگنی کی یا نہیں۔۔گلو کا ر عا صم اظہر میدا ن میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ  ڈیسک) گلوکار عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کی افواہوں سے متعلق پھیلنے والے ایک سکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں اور 6 جولائی کو عاصم اظہر کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا تھا۔منگنی کی افواہیں پھیلنے کے بعد عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جعلی پوسٹ بنا کر وائرل کی گئی تھی، جسے اب گلوکار نے جعلی قرار دیا ہے۔ پوسٹ میں عاصم اظہر کے نام سے وضاحتی پیغام شیئر کیا گیا تھا، جس میں میرب علی کو انہوں نے اپنی بہنوں کی طرح بتایا تھا۔

عاصم اظہر کے نام سے منسوب جعلی پیغام میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ گلوکار اور ماڈل میرب علی سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات نہ پھیلائیں۔ تاہم مذکورہ جعلی پیغام وائرل ہونے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ مذکورہ پیغام جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار دلیپ کمار کی تدفین کی ویڈیو وا ئرل ۔۔جذباتی منا ظر
عاصم اظہر نے ٹوئٹ میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مداح سے ان کے نام سے کی گئی چیٹ کا پھیلایا گیا سکرین شاٹ جعلی ہے اور مہربانی کرکے اسے مزید پھیلانے سے گریز کریں۔ اپنی زندگی سے متعلق ہر طرح کے فیصلے کا اعلان ہمیشہ کی طرح واضح طور پر کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:امتحان مسترد۔۔طلبا مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے۔۔دو ٹوک اعلان کردیا