اداکار دلیپ کمار کی تدفین کی ویڈیو وا ئرل ۔۔جذباتی منا ظر

Jul 07, 2021 | 20:11:PM
اداکار دلیپ کمار کی تدفین کی ویڈیو وا ئرل ۔۔جذباتی منا ظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کے عظیم اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار آج انتقال کر گئے، دلیپ کمار کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکار کے انتقال کی تصدیق کی تھی، اداکار کو سپرد خاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دلیپ کمار آج صبح ممبئی میں 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے،مرحوم کو ممبئی میں سپردِ خاک کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔مذکورہ ویڈیو نامور بھارتی پروڈیوسر فریدون شہریار کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپردِ خاک کرکے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی جارہی ہے۔ 


 اداکار دلیپ کمار ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں زیر علاج تھے، دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے  ان کی اہلیہ سائرہ بانو ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھیں کہ اللہ ان کو صحت دے ، تاہم آج دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کی ڈیٹ شیٹ کیلئے دیکھئے خبر

 دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی بعد ازاں اہلخانہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اداکار کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی ،دلیپ کمار کو ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔ بھارتی سنیما میں بہترین اور منفرد اداکاری کا سہرا انہیں جاتا ہے۔انہوں نے لمبے عرصے تک اداکاری کے میدان میں بہترین خدمات انجام دیں۔دلیپ کمار نے اپنی اداکاری کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا تھا، تقریبا پانچ دہائیوں پر محیط اداکاری کے کیریئر میں انہوں نے دیوداس ، نیا دور ، مغل اعظم ، گنگا جمنا ، کرانتی اور کرما سمیت 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے، دلیپ کمار کو آخری بار 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم قلعہ میں دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:یوسف بھائی نے آج اپنی چھوٹی بہن کو چھوڑا ہے۔۔لتا منگیشتر۔۔بالی وڈ میں سو گ کا سماں