ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا

Jul 07, 2021 | 21:06:PM
 ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مریم نواز 8 جولائی سے 19 جولائی تک انتخابی مہم میںمختلف علاقوں میں 10جلسوں سے خطاب کریں گی۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز 8 جولائی سے 19 جولائی تک آزادکشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وہیں قیام کریں گی،مریم نواز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 10جلسوں سے خطاب کریں گی۔
 ذرائع کے مطابق مریم نواز کا پہلا جلسہ 8جولائی کو مظفر آباد ، دوسراجلسہ 9جولائی نیلم ویلی ، تیسرا جلسہ 10جولائی شاروو نیلم ویلی ،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر چوتھا جلسہ 11جولائی مری ہٹیاں ،پانچواں جلسہ 13 جولائی کوکوٹلی بنجوسہ ،چھٹا جلسہ 14جولائی کو راولا کوٹ ،ساتواں جلسہ 15 جولائی اسلام آباد مری پلندری ،آٹھواں جلسہ 17 جولائی اسلام آباد میں بھمبر اور میر پور میں ،نواں جلسہ 18 جولائی مظفر آباد جبکہ دسواں جلسہ 19جولائی حویلی میں کریں گی ۔
مریم نواز 20جولائی کو آزاد کشمیر کے جلسوں کے بعد واپس لاہور کےلئے روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر