شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

Jul 07, 2021 | 19:32:PM
شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ناراض بلوچ رہنماوں سے مذاکرات کے اہم معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ زین بگٹی کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے گوادر میں مقامی عمائدین، طلبہ اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف الیکشن جیتنے کے لئے کام کئے گئے لیکن میرا مقصد عوامی خدمت ہے۔ چاہتا تو لندن میں شاہانہ زندگی گزار سکتا تھا لیکن میری ترجیح کچھ اور ہے۔ یکساں ترقی سے ملک اوپر اٹھتا ہے۔ سوچتا تھا اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو بلوچستان پر توجہ دیں گے۔ 
عمران خان نے کہا کہ ہم بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ اس صوبے کی عوام کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت تھری اور فور جی متعارف کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے استعفیٰ دیدیا