روینہ ٹنڈن کا گووندا کیساتھ خفیہ پروجیکٹ کا انکشاف

Jul 07, 2021 | 14:56:PM
روینہ ٹنڈن کا گووندا کیساتھ خفیہ پروجیکٹ کا انکشاف
کیپشن: بالی ووڈ سٹار روینہ ٹنڈن اور گووندا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے تہلکہ مچادیا ہے۔ انہوں نے90 کی دہائی کے سپر سٹار گووندا کے ساتھ اپنے خفیہ پروجیکٹ کا انکشاف  کیاہے۔

بھارتی ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن اور گووندہ کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اب کئی سال بعد وہ ایک ساتھ کچھ خاص کام کرنے آئے ہیں۔ دونوں کو آخری بار 2006میں ریلیز ہونے والی فلم سینڈ وچ میں دیکھا گیا تھا۔روینہ نےگووندہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’دی گرینڈ ری یونین! ایک ساتھ پھر سکرین پر نظرآنے کیلئے! کیا ؟ کہاں؟ کب؟  جلد آرہا ہے۔ #کسی ڈسکو میں جائیں‘‘۔ تصویر کےعلاوہ روینہ نے اداکاری کرتے ہوئے ایک بومرینگ بھی شیئر کیا ہے۔


 گووندہ اور روینہ ٹنڈن اس سے قبل دُلہے راجہ ، آنٹی نمبر ون ، بڑے میاں چھوٹے میاں اور پردیسی بابو جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں۔ ان کے مشہور گانے ’’کسی ڈسکو میں جائیں‘‘ اور ’’انکھیوں سے گولی مارے‘‘ اب بھی مشہور ہیں۔کامیڈی فلموں میں بھی انکی کیمسٹری بہت اچھی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جوڑی کو ہم کب اور کہاں ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں، تب تک ہمارے پاس ان کی یہ سیلفی ہی ہے۔اداکارہ روینہ ٹنڈن جلدہی ک’ے جی ایف چیپٹر2‘میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سنجے دت بھی ہیں جو منفی کردار میں ہیں۔ دوسری جانب گووندہ کو آخری مرتبہ رنگیلا راجہ میں دیکھا گیا تھا، جو2019میں ریلیز ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سٹار کڈ سہانا خان کی سیلفی لیتے فوٹو وائرل