لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کےوفد کی گورنر سردار سلیم حیدر سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد ابدالی) لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر محمد امجد چوہدری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔
لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی،نائب صدر مسعود عالم وائیں ،مجلس عاملہ کے اراکین بھی محمد امجد چوہدری کے ساتھ گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے لئے گورنر ہاؤس جانے والے وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹری کے حالات اور ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا سونےکالوٹاکس نےچرایا؟بانی کےفون فیض حمید کو کس نے پہنچائے‘ شیرافضل مروت کا نیا انکشاف
محمد امجد چوہدری اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ حکومت پالیسیوں میں آسانی لائے اور چھوٹے تاجروں اور چھوتی اندسٹری کو بلاسود مالی معاونت فراہم کرے۔
نوجوانوں کی فنی و کاروباری تربیت کے لیے تمام سرکاری محکمے لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ساتھ مل کر مربوط پالیسی سازی کریں۔ وفد کے ارکان نے کہا نوجوانوں کے لیے کاروبار کے آغاز اور فروغ کی خاطر بلاسود قرضوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
