بشریٰ بی بی کا سونےکالوٹاکس نےچرایا؟بانی کےفون فیض حمید کو کس نے پہنچائے؟ شیرافضل مروت کے نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شیر افضل مروت نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شہباز گل نے بشریٰ بی بی کا سونے کا لوٹا چرایا، عمران خان کے 2 موبائل فون چوری کر کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو پہنچائے تھے۔
ایک نیوز چینل کے پروگرم میں شیر افضل مروت نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں یہ باتیں آتی تھیں کہ کس شخص نے کیا کیا تحائف لیے، جب فہرست آئی تو لکھا تھا کہ سونے کا لوٹا بشریٰ بی بی کے نام پر جاری ہوا اور وصول شہباز گل نے کیا تھا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اُس وقت سٹاف چیف شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل فون چوری کر کے فیض حمید کو پہنچائے تھے، جب انکوائری شروع ہوئی تو پتا چلا کہ انہوں نے سونے کا لوٹا بھی چوری کیا تھا، شہباز گل نے توشہ خانہ سے سونے کا جو لوٹا بشریٰ بی بی کے نام پر حاصل کیا ، بشریٰ بی بی تک وہ سونے کا لوٹا کبھی نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نےعمران خان کوآڑے ہاتھوں لےلیا،فیصلوں پر تنقید
شیر افضل نے بتایا کہ وہ سونے کا لوٹا مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ شہباز گل نے ایک ایسے شخص کو بیچا جو پاکستان بھر میں بڑے پیٹرول پمپ نیٹ ورک کا مالک ہے۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شہباز گِل کو موبائل فون اور لوٹا چوری کرنے پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا، محمود اچکزئی کا کل ٹوئٹ آیا کہ مینڈیٹ چوری پر بات کریں پھر مذاکرات آگے بڑھاؤں گا، عمران خان نے دو سال میں یہ کب کہا کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے یہ بات کرنی ہے؟ محمود اچکزئی کے کل کے ٹوئٹ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ 10 قدم پہلے ہی آگے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی میٹنگ کا مقصد ڈائیلاگ کا آغاز ہے، کمیٹی نے بات چیت کو عمران خان کی رہائی کی تحریک سے نہیں جوڑا۔
’آئین کی پاسداری ہوتی تو کیا نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے لوگ یہاں ہوتے یا پی ٹی آئی میں ہوتے؟ میں کمیٹی کے میٹنگ کی ستائش کرتا ہوں آج ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی شریک ہوئی، ہو سکتا ہے آئندہ میٹنگز میں اے این پی سمیت دیگر پارٹیاں بھی شریک ہوں۔‘