نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس,9ویں او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2026 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، معاون خصوصی برائے وزیراعظم اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری انسانی حقوق، دیگر متعلقہ ڈویژنز کے سیکریٹریز اور مختلف وزارتوں کے سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق اجلاس میں کانفرنس کے انتظامی امور، لاجسٹکس اور موضوعاتی سیشنز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا،نائب وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کانفرنس کے مؤثر اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے کانفرنس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ یہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی، معاشی و سیاسی شعبوں میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرخارجہ سے ڈی میک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات،اہم شعبوں میں ترقی پرتبادلۂ خیال