وزیرخارجہ سے ڈی میک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات،اہم شعبوں میں ترقی پرتبادلۂ خیال
کیپشن: وزیرخارجہ سے ڈی میک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ڈی میک گروپ کی شریک منیجنگ ڈائریکٹر امیرہ حسین ساجوانی نےملاقات کی،ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اہم شعبوں میں ترقی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی پر زور دیا گیا جبکہ جدید مالیاتی آلات اور سرمایہ کاری کے طریقۂ کار پر بات چیت بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں، نجی شعبے کی شمولیت اور جدت و ترقی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کا جنرل ہسپتال کا دورہ