طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کا جنرل ہسپتال کا دورہ

حنا پرویز بٹ  نے جنرل ہسپتال میں متاثرہ طالبہ فاطمہ کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Jan 07, 2026 | 20:39:PM
طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کا جنرل ہسپتال کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)یونیورسٹی آف لاہور میں زیر تعلیم طالبہ کے اقدام خودکشی کا معاملہ، چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ جنرل ہسپتال پہنچ گئیں۔

حنا پرویز بٹ  نے جنرل ہسپتال میں متاثرہ طالبہ فاطمہ کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کے علاج معالجے، صحت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ طالبہ کے علاج معالجے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کل زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جارہا ہے: ترجمان سپارکو