واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار

Jan 07, 2023 | 18:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )واٹس ایپ پر صارفین ہر قسم کا اسٹیٹس لگاتے ہیں جس سے وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر اپنے جذبات و احساسات عیاں کرتے ہیں۔

لیکن  اب جلد ہی صارفین کو اسٹیٹس لگانے میں احتیاط برتنا ہوگی کیونکہ اگر آپ کا اسٹیٹس کسی صارف کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا تو آپ کی شکایت واٹس ایپ کمپنی کو ہوسکتی ہے۔ایپلی کیشن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی صارف نے قابلِ اعتراض مواد اسٹیٹس پر لگایا تو اسے رپورٹ کیا جاسکے گا۔

اس سے قبل کانٹیکٹس اور پیغامات کو رپورٹ کرنے کا فیچر صارفین کو میسر تھا لیکن اب اسٹیٹس رپورٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔ رپورٹ کرنے کے بعد اگر وہ مواد واٹس ایپ کے قوانین کے خلاف ہوگا تو ہوسکتا ہے صارف اگلا اسٹیٹس نا لگا سکے کیونکہ پھر کمپنی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اب تک اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک پیش کیا جائے گا تاہم امید ظاہر کی گئی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔