ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو روکنے کی بھر پور کوشش کی:جو بائیڈن

Jan 07, 2022 | 22:05:PM
جو بائیڈن، ٹرمپ، امریکی، صدر
کیپشن: جو بائیڈن اور ٹرمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر  جوبائیڈن نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی رائے کو دبانے اور  اقتدار کی پرامن منتقلی کو روکنے کی بھر پور کوشش کی۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے ایک سال پورے ہونے پر منعقدہ تقریب  میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جنہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو روکنے کی بھر پور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک شکست خوردہ سابق صدر سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے امریکی شہریوں کے ووٹ کے حق پر حملہ اور انتخابی نتائج سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا۔امریکی صدر نے کہا آپ اور میں اور پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے ان مناظر کو دیکھا، بائیڈن نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ آنکھیں بند کر کے اُس دن کو یاد کریں، اس ڈراونے پرتشدد منظر کو دیکھیں، ہجوم پولیس پر حملہ کررہی تھی، ایوان کی اسپیکر کو دھمکایا جارہا تھا، نائب صدر کو پھانسی دینے کی دھمکی دی جارہی تھی اور جب یہ ہورہا تھا تب ٹرمپ وہائٹ ہاوس میں ٹی وی پر یہ منظر دیکھ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ چھ جنوری کا واقعہ امریکہ کے لئے پرل ہاربر اور نائن الیون جیسا بد ترین دن تھا۔چھ جنوری کے واقعہ کی مناسبت سے پورے دن کئی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں ڈیموکریٹ ارکان بذات خود یا ورچول طور پر شامل ہوئے جب کہ تقریباً سبھی ریپبلکن کیپٹل ہل سے غیر حاضر رہے۔

یادرہے کہ 6 جنوری2021  کو ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل (امریکی پارلیمنٹ کی عمارت) پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس سے پوری دنیا میں امریکی جمہوریت سے متعلق اس کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا میں بے انتہا تیزی۔۔3575 نئے کرونا کیسز سامنے۔۔قرنطینہ کی نئی شرائط