کورونا میں بے انتہا تیزی۔۔3575 نئے کرونا کیسز سامنے۔۔قرنطینہ کی نئی شرائط

Jan 07, 2022 | 20:06:PM
کورونا، مریض، سعودی، عرب
کیپشن: کورونا مریض (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3575 نئے کرونا کیسز سامنے آنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد جولائی 2020 کے بعد اب تک یہ پہلا موقع ہے کہ مملکت سعودیہ میں 3500 سے زائد کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ کرونا کیسز جون 2020 میں تقریبا 5000 کیسز منظر عام پر آئے تھے۔سعودی عرب میں اب تک 572،225 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 544،978 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مملکت میں اب تک 8890 افراد کرونا کے سبب موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اب تک 5 کروڑ 20 لاکھ کرونا ویکسینز لگائی جاچکی ہے۔سعودی حکام نے وائرس سے متاثرہ افراد کے قرنطینہ کی شرائط پر نظر ثانی کرتے ہوئے ویکسین شدہ افرادکو کرونا وائرس ہونے کی صورت میں سات دن قرنطینہ جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد کو کرونا کے سبب دس دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان میں مظاہرے۔ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔۔بلوائیوں کو گولی مارنے کا حکم