ملتان: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
سالانہ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 16 فروری کو جمع کروائے جا سکیں گے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 فروری کو ہوگی۔کاغذاتِ نامزدگی پر اپیلیں 18 فروری کو دائر کی جا سکیں گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست 19 فروری کو جاری کی جائے گی۔پولنگ 28 فروری بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
صدر ہائی کورٹ بار کے عہدے کے لیے 5 لاکھ روپے فیس مقرراورکم از کم 15 سالہ وکالت کا تجربہ لازمی قراردیا گیا ہے۔
نائب صدر کی نشست کے لیے 2 لاکھ روپے فیس اور 12 سالہ تجربہ ،جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے 3 لاکھ روپے فیس ، کم از کم 10 سالہ تجربہ ،لائبریری سیکرٹری کے لیے ایک لاکھ روپے فیس ، 3 سالہ تجربہ ،فنانس سیکرٹری کے لیے ایک لاکھ روپے فیس، 3 سالہ تجربہ ،مجلسِ عاملہ کی 7 نشستوں کے لیے 50 ہزار روپے فیس ، 3 سالہ تجربہ لازم قرار دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ بار کے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ قائم کردیاگیا۔سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی الیکشن بورڈ کے چیئرمین نامزدکئے گئے ہیں۔عبدالسلام علوی، اظہر حیات بلوچ، سید فہیم عباس گردی الیکشن بورڈ ممبران نامزد کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اپیلیٹ ٹریبونل بھی تشکیل دے دیا گیا۔سہیل اقبال بھٹی، محمد سلیمان بھٹی اپیل ٹریبونل ممبران نامزد کئے گئے ہیں،مہر لیاقت علی چودھری، حامد مسعود، شہزاد حیدر میتلا ٹریبونل میں شامل ہیں۔
مزید براں کوآرڈینیٹر کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔چودھری رضوان اقبال، راؤ فیضان احمد، محمد کاشف رضا کمیٹی ممبران ہیں،صابر بھڈوال، شفقت حسین تھہیم ، مہر عزیز خان نیازی کوآرڈینیٹر کمیٹی میں شامل ہیں۔
صفدر سانہ سیال جنرل سیکرٹری کو کوآرڈیننشن الیکشن بورڈ مقررکیا گیا ہے،ہائی کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول باضابطہ طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اندرونِ دہلی گیٹ پتنگ بازی کا ہائی پروفائل میچ، رانا سکندر حیات ہار گئے