سوناپھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت سن کرہوش اڑجائیں

Feb 07, 2026 | 12:21:PM
سوناپھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت سن کرہوش اڑجائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 117 ڈالر مہنگاہوکر 4967 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا،عالمی بازار میں سرمایہ کاروں نے پھر سے سونے اور چاندی کی خریداری شروع کردی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11ہزار700روپے مہنگاہوکر 5لاکھ 19ہزار462 روپے پر جا پہنچا۔
دس گرام سونا 10 ہزار 30 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 45ہزار 354 روپے کا ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کادوسراروز،شہری سستے داموں پتنگ اورڈورکی تلاش میں سرگرداں
ایک تولہ چاندی 444 روپے اضافے کے بعد 8ہزار269 روپے کی ہوگئی ہے۔