بسنت کادوسراروز،شہری سستے داموں پتنگ اورڈورکی تلاش میں سرگرداں

Feb 07, 2026 | 11:51:AM
بسنت کادوسراروز،شہری سستے داموں پتنگ اورڈورکی تلاش میں سرگرداں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بسنت کے دوسرے روزبھی پتنگوں اور ڈور کی خریداری کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کرنے لگی۔
موچی گیٹ اورا ندرون شہر میں پتنگ فروشوں کی دکانوں پر رش برقرارہے اورشہری آج بھی سستے داموں پتنگ اور ڈور کی تلاش میں سرگرداں ہیں،تاہم مہنگائی کے باعث کئی خریدار صرف دھاگہ خریدنے پر مجبورہیں۔
دکانوں کے باہر بچوں اور بڑوں کا ہجوم ہے اور رنگ برنگی پتنگیں توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں،شہریوں کاشکوہ ہے کہ ڈور کے نرخ بلندہونے کی وجہ سے بسنت کا شوق مہنگا پڑنے لگاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم لیوی کابڑھتاہوابوجھ؛تفصیلات سامنے آگئیں
دوسرے شہروں سے آئے بسنت کے شوقین افراد بھی گڈے اور ڈور کی خریدوفروخت میں مصرو ف ہیں اورمارکیٹ میں آج بھی 34 سے 40 ہزار روپے کا پنافروخت ہورہاہے۔