صادق آباد :تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، گھر میں فائرنگ سے تین افراد قتل

Dec 07, 2025 | 18:41:PM
صادق آباد :تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، گھر میں فائرنگ سے تین افراد قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صادق آباد کے علاقے احمد گارڈن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم ملزمان نے گھر میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا جبکہ دو سالہ بچی معجزانہ طور پرمحفوظ رہی۔

 آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے جبکہ مقتولین کے ورثاء غم سے نڈھال ہیں۔

 صادق آباد میں تھانہ سٹی کی حدود احمد گارڈن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک گھر سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں  مقتولین میں میاں بیوی اور ساس شامل ہیں۔

 مقتول بیٹی کے والد کا کہنا ہے وہ محنت مزدوری کرتاہے، وہ کام پر تھاکہ کال آئی کہ میری بیٹی داماد اور ساس جاں بحق ہو گئے ہیں ، المناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ، پولیس کا کہنا ہے تفتیش کا عمل جاری ہے، جلد اصل حقائق اور ملزمان کو سامنے لایاجائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک