جنت مرزا پاکستان چھوڑ کر جارہی ہیں؟نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل نے خاموشی توڑ دی

Dec 07, 2023 | 13:11:PM
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کو ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔  جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی شخصیت ہیں۔ اُن کے ٹک ٹاک پر 22 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ  پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے۔ یہاں میرا سیلون اور خاندان ہے اس لیے میں پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جاؤں گی،جاپان گھومنے جاتی ہوں صرف ۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کو ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔  جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی شخصیت ہیں۔ اُن کے ٹک ٹاک پر 22 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔  

شو ’ہم اور آپ ‘میں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے رپورٹر حنان نے پوچھا کہ اداکاری میں تو آپ بہت اچھی ہیں اس لیے آج ہم آپ کا آئی کیو لیول بھی چیک کریں گے جس پر رپورٹر نے سوال کرتے ہوئے کچھ پہیلیاں پوچھیں، جس کا جنت مرزا نے  بالکل ٹھیک جواب دیا۔

رپورٹر کا سوال کرتے ہوئے ٹک ٹاکر سے پوچھنا تھا کہ یہ باتیں بہت گردش کر رہی ہیں کہ آپ پاکستان چھوڑ کر جاپان جا رہی ہیں؟جس پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل نہیں ہوںگی۔ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے۔ یہاں میرا سیلون اور خاندان رہتا ہے اس لیے میں پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جاؤں گی،جاپان گھومنے جاتی ہوں صرف ۔کیونکہ وہاں میرا ننھیال ہے میرے ماموں ہیں جن سے میں بہت محبت کرتی ہوں۔

ضرور پڑھیں:معروف نعت خواں جنید جمشید کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے 

 ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے کیلئے شروع میں والدین نے اجازت نہیں دی تاہم سید نور صاحب نے خود والد سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ اُن کی فلم ایک فیملی فلم ہوگی جبکہ شوٹنگ کا ماحول بھی بالکل صاف ستھرا رکھا جائے گا، جس کے بعد والد صاحب کی اجازت سے فلم میں کام کرنا شروع کیا۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ نور صاحب مجھے اپنی بیٹی کی طرح رکھتے تھے اور شوٹنگ سیٹ پر مجھے سب سے بہت پیار بھی ملا۔ 

اُن کا کہنا تھاسپورٹس کی بہت شوقین  ہوں، مجھے سوئمنگ کا، ہارس رائیڈنگ کا بہت شوق ہے اور اب اگلے کچھ دنوں میں اس کی ٹریننگ بھی میں باقاعدہ شروع کروں  گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرولنگ کا بھی بہت شوق ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پاکستانی سنگرز میں اُنہیں عاطف اسلم بہت پسند ہیں اور وہ اُن کے گھر بھی آئے ہوئے ہیں۔ میری درخواست ہے ان سے کہ وہ بہت سے گانے گایا کریں تاکہ ہم اُنہیں سنتے رہا کریں۔