شہریوں کیلئے خوشخبری ،یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان

Aug 07, 2025 | 12:32:PM
شہریوں کیلئے خوشخبری ،یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ: شبلی فراز اور زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور 

چہلم امام حسین جمعہ 15 اگست کو ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر  مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔

مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں۔

گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔