پشاور ہائیکورٹ: شبلی فراز اور زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور 

Aug 07, 2025 | 12:29:PM
پشاور ہائیکورٹ: شبلی فراز اور زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کیس میں سزا کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف   کی رہنما زرتاج گل اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فرازکی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا جلد قلع قمع کیا جائے گا ،صدر،وزیراعظم

پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے زرتاج گل اور شبلی فراز کو متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرنےکی ہدایت کردی۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ  لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک زرتاج گل کو   گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ دو نفری کے ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔