نیو مری,خونخوار جنگلی تندوے نے حملہ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا

Aug 07, 2023 | 18:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)موہڑہ سیداں گاؤں کی نجی سوسائیٹی میں خونخوار جنگلی تیندوے نے حملہ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موہڑ ہ سیداں گاوں میں خونخوار جنگلی  تندوے نے دن کی روشنی میں نوجوان گارڈ پر حملہ کر کےشدید زخمی کردیا ،زخمی نوجوان کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ موہڑ سیداں گاؤں میں پیش آنے والا یہ واقعہ پہلا نہیں،اس سے پہلے بھی علاقے میں چیتے نے کئی مویشی مار دیئے تھے،چیتے کی علاقہ میں موجودگی اور حملے عوام کے لئے خوف و ہراس بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان حکومت میں مذاکرات ہوں گے، کسی گروہ یا جتھےسے بات نہیں ہوگی، آرمی چیف

اس واقعہ کے بعد اہلیان علاقہ نے وائلڈ لائف کے خلاف اور ان کی لاپروائی پر دفتر کے سامنے احتجاج کی دھمکی  دے دی۔