ایران میں اہم ریلوے اور برج کے انفراسٹرکچر پر حملے، متعدد ٹرین سروسز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے مختلف شہروں میں اہم ریلوے لائنوں اور برجز کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران میں تہران-مشہد ریلوے لائن پر حملے کیے گئے جس سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی،اسی طرح اصفہان میں یحییٰ آباد اور کاشان کے درمیان واقع ریلوے پل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
قم میں مغربی صوبے کو جانے والی زمینی گزرگاہ پر حملہ کیا گیاجبکہ صوبہ البرز کے شہر کرج میں ریلوے لائن کو نقصان پہنچایا گیا ہے،زنجان میں میانہ ریلوے پل پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں۔
مشرقی آذربائیجان میں تبریز- تہران ہائی وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
ان واقعات کے بعد مشہد اور جنوبی/زگروس ریلوے لائنوں پر ٹرین سروسز کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے انفراسٹرکچر، بشمول پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک کوتحمل اوربرداشت کیساتھ اسرائیل کیخلاف یکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا؛مولانا فضل الرحمان