اسلامی ممالک کوتحمل اوربرداشت کیساتھ اسرائیل کیخلاف یکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا؛مولانا فضل الرحمان 

Apr 07, 2026 | 21:30:PM
اسلامی ممالک کوتحمل اوربرداشت کیساتھ اسرائیل کیخلاف یکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا؛مولانا فضل الرحمان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد) جمعیت علمائے اسلام( جےیوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو آپس میں تحمل اور برداشت کیساتھ اسرائیل کیخلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب پر حالیہ حملے مسلم امہ کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے، ہم بار بار اس کی نشاندہی کررہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے روز اول سے امریکی پشت پناھی میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور فلسطین سے آگے عرب دنیا اور ایران تک اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور اور غیر مبہم مخالفت کی لیکن خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب پر حملوں کے نتیجے میں ایران کے بارے میں پیدا ہونے والا توسیع پسندانہ عزائم کا تاثر بھی مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاھئیں کیونکہ پاکستان کی نظر میں  یہ حملے غیر ضروری کشیدگی بڑھانے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن رھے ہیں ،اپنی آزادی وحریت اور خودممختاری کے اعلی ترین قومی اور ملی مقاصد کے حصول کے لیے ایک اسلامی بلاک کی تشکیل کی طرف جانا ہوگا جہاں اسلامئی دنیا سیاسی اقتصادی اور معاشی میدانوں میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے سعودی قیادت وحکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا