صدرٹرمپ ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو، جاپان، آسٹریلیااورجنوبی کوریاپربرس پڑے

Apr 07, 2026 | 08:18:AM
 صدرٹرمپ ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو، جاپان، آسٹریلیااورجنوبی کوریاپربرس پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں اتحادی ممالک کی عدم حمایت پر نیٹو، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو کو "کاغذی شیر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد نے مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیا، انہوں نے خاص طور پر آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے ایران کے معاملے پر امریکہ کی حمایت نہیں کی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے بھاری فوجی وسائل فراہم کر رہا ہے، تاہم اس کے بدلے میں اسے خاطر خواہ تعاون نہیں مل رہا، انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جاپان میں تقریباً 50 ہزار جبکہ جنوبی کوریا میں 45 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں،جواب سخت ہو گا:ایران کا انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے لیکن جب امریکہ کو ضرورت ہوتی ہے تو یہ ممالک پیچھے ہٹ جاتے ہیں، جو کہ قابل تشویش ہے۔