بھارت: سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون آئی پی ایل میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل

Apr 07, 2024 | 22:35:PM
بھارت: سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون آئی پی ایل میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں جاری آئی پی ایل کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون میچ کے بجائے موبائل پر امریکی سٹ کام ’فرینڈز‘ دیکھتی رہی، خاتون کے سٹیڈیم میں بیٹھے سیزن دیکھنے کی تصویر وائرل ہو گئی۔

22 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی دلچسپ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں، آئی پی ایل کے میچز دیکھنے اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات کے لیے شائقین کرکٹ نے کئی ماہ قبل ہی ٹکٹس خرید لیے تھے، ایسے میں وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کے نام فائنل، حتمی اعلان کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

تصویر میں خاتون سٹیڈیم میں بیٹھی رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ دیکھنے کے بجائے امریکی سٹ کام ’فرینڈز‘ دیکھ رہی تھی، کئی صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے کہ خاتون نے فرینڈز کو لائیو میچ پر ترجیح کیوں دی، دیپک کمار نامی صارف نے رونے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ لڑکی آئی پی ایل میچ کے دوران سیریز دیکھ رہی ہے‘۔

صارف کی ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں، ہو سکتا ہے کہ میچ دلچسپ نہ ہو رہا ہو اسی لیے خاتون نے فرینڈز دیکھنے کو ترجیح دی، کچھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی اگر میچ سے اکتا چکی تھی تو وہ گھر جاسکتی تھی۔