قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کے نام فائنل، حتمی اعلان 15 اپریل کے بعد ہو گا

Apr 07, 2024 | 21:52:PM
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کے نام فائنل، حتمی اعلان 15 اپریل کے بعد ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی کے نام بطور ہیڈ کوچ فائنل کر لیے  گئے ہیں، حتمی اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامیہ نے نئے ہیڈ کوچ رکھنے کے لیے تلاش شروع کی، حکام نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن اور آسٹریلوی لیجنڈ جیسن گلیپسی کے نام ہیڈ کوچز کے لیے فائنل کرلیے ہیں، جیسن گلیپسی نے تو پاکستان کرکٹ سے ممکنہ معاہدے کے لیے ساؤتھ آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکر سے کنٹریکٹ ختم کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی اچانک فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ، وجہ بھی سامنے آ گئی

ہیڈ کوچز کے لیے پی سی بی کی طرف سے دئیے گئے اشتہار کے مطابق 15 اپریل آخری تاریخ ہے اس لیے رواں ماہ کے وسط کے بعد ہی گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی کو ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی پہلی بار طویل دورانیے اور شارٹ فارمیٹ کرکٹ کے لیے الگ الگ کوچ لگانے کا تجربہ کرے گا۔