ڈچس آف کینٹ کیتھرین چل بسیں، شاہی خاندان میں سوگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈچس آف کینٹ کیتھرین 92 سال کی عمر میں چل بسیں، بکنگھم پیلس نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈچس آف کینٹ کینسنگٹن پیلس میں چل بسیں، بکنگھم پیلس سمیت شاہی رہائش گاہوں پر جھنڈے سرنگوں رہیں گے۔
ویلز کے شہزادہ اور شہزادی نے کہاہے کہ ڈچس آف کینٹ خاندان کی بہت اہم رکن تھیں، انہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے انتھک محنت کی۔
ڈچس کیتھرین شاہی خاندان کی سب سے پرانی رکن تھیں، ان کی شادی ڈیوک آف کینٹ پرنس ایڈورڈ سے ہوئی تھی جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے فرسٹ کزن تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی کابینہ میں ردوبدل، پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر
وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھی ڈچس آف کینٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈچس کے ہر کام میں ہمدردی اور وقار شامل تھا،وہ موسیقی سے محبت کرنے والی تھیں، ہل پرائمری اسکول میں موسیقی کی تعلیم دیتی تھیں جہاں کے شاگرد ان کی شاہی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔
ڈچس آف کینٹ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ یہ ڈچس کے عقیدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیتھولک سروس ہوگی۔