مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ, دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا

Oct 06, 2025 | 12:48:PM
مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ, دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

 یہ  بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار کا حیران کن کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ کی طرف جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں سوار تھے، اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے مشتاق احمد سمیت بیشتر افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

قافلے میں شامل درجنوں افراد کو رہا کر دیا گیا ہے تاہم مشتاق احمد سمیت دیگر افراد اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔