پیپلزپارٹی کا اہم رہنما قتل ۔۔بلاول کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اشفاق خان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔مقتول ملک اشفاق خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع جاری ہے،جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچیں تو کس چیز کی اجا زت نہ ملی۔۔جانیے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک اشفاق خان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک اشفاق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،اشفاق خان کاکچہری کے سامنے قتل پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدرپی پی پی ضلع بنوں کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اشفاق خان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، اشفاق خان کے قاتلوں کا کچہری کے سامنے سے فرار ہونا حکومتی سیکورٹی اقدامات کی مکمل نفی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عفت عمر کی پاکستانی گانے ”سن وے ۔۔۔سن وے سجن بے ایمانا۔۔۔پر ڈانس ویڈیو وائرل