رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پنجاب ایمپلوئز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن(پی ای ایس ایس آئی) رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں"تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ" کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نعیم غوث اور کمشنر پنجاب ایمپلوئز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن محمد علی نے رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر فرید احمد چودھری کی دور رس پلاننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ کی اجازت سے رحمت اللعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں "تھوریسک سرجری ڈیپارٹمنٹ" کا قیام عمل میں لایا ہے۔
اس مقصد کےلئے پروفیسر ڈاکٹر شعیب حنیف جنرل تھوریسک سرجن اور ڈاکٹر رابعہ پلمونولوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شعیب حنیف جنرل تھوریسک سرجن کا کہنا تھا کہ تھوریسک سرجری ایک پیچیدہ شعبہ ہے اور پاکستان میں اس کے گنے چنے ماہر ہیں اور اس حوالے سے پنجاب ایمپلوئز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کے ارباب اختیار نے غریب مزدوروں اور فیکٹری ورکرز کیلے ایک بڑا احسن اقدام کیا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں، متعدد افسران کی تعیناتی و تبادلے