حکومت بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں، متعدد افسران کی تعیناتی و تبادلے

Nov 06, 2025 | 21:02:PM
حکومت بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں، متعدد افسران کی تعیناتی و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عیسیٰ)  حکومت بلوچستان نے صوبائی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دیے ہیں۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق جمالی کو سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا، جبکہ امید علی کھوکھر سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ سے ایس ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی،حمیداللہ ناصر کو سیکرٹری ثقافت و سیاحت تعینات کیا گیااورمُجیب الرحمٰن ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی سے بی واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر کےطور پرتعینات ہوئے۔
عبدالرزاق ساسولی ایڈیشنل سیکرٹری صحت سے ڈپٹی کمشنر خضدار کے طور پر منتقل ہوئے جبکہ تعیناتی کے منتظر عزت عزیز بلوچ کو ڈپٹی کمشنر اوران مقرر کیا گیا۔
دیگر تبادلوں میں منیر کاکڑ (ڈپٹی کمشنر نصیر آباد)، عائشہ زیری (ڈپٹی کمشنر اوران) یاسر دشتی (ڈپٹی کمشنر خضدار) ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کریں گے۔
نئی تعیناتیوں میں محمد عارف زرکون ڈپٹی کمشنر ژوب، صاحبزادہ نجیب اللہ ڈپٹی کمشنر سوراب، کیپٹن زولفقار علی کرار ڈپٹی کمشنر نصیر آباد، اور منیر احمد درانی ڈپٹی کمشنر قلات شامل ہیں،جمیل احمد (کیپٹن ریٹائرڈ) ڈپٹی کمشنر قلات سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کریں گے۔


 یہ بھی پڑھیں :  چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر