چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کامیابی سے کراچی میں اختتام پذیرہو گئی۔
3 تا 6 نومبر 2025 تک جاری رہنے والا دوسرا ایڈیشن بلیو اکانومی کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری تھے۔
پاکستان کی "میری ٹائم سینچری" کے تحت تین ڈیپ سی پورٹس، قومی شپنگ فلیٹ میں توسیع اور گرین ڈیجیٹل پورٹس کا قیام منصوبہ بندی میں شامل، مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شرکاء، ماہرین اور نمائش کنندگان کا شکریہ ادا کیا۔
کمانڈر کراچی نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو 2025 سے بحری صنعت میں ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے امکانات روشن ہیں۔ملکی و غیرملکی اداروں کے درمیان 83 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن کی مالیت 76 ارب روپے ہے۔
کمانڈر کراچی کا مزید کہناتھا کہ معاہدے پاکستان میں سٹریٹجک شراکت داری اور بلیو اکانومی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے عزم کا مظہر ہے۔
کانفرنس میں44ممالک کے 178 نمائش کنندگان کی شرکت کی جو عالمی سطح پر پاکستان کی بحری صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔