بجلی یونٹ کتنے کا؟ حکومت نے سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے تین سالہ سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال کی نسبت اضافی بجلی کے استعمال پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے، پیکج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی وزرعی صارفین پر ہو گا۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس پر 11 نومبر کو سماعت ہو گی، نیپرا سے منظوری کے بعد پیکج کا اطلاق ہو گا۔
انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سموگ کا راج! دھند شدید اورسردی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا