سموگ کا راج! دھند شدید اورسردی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح ،رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
ادھر سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہےتتاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود/سرد رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب آج کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی05، کالام،سکردو، زیارت منفی03، ،گو پس اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: لائن سٹاف کی بھرتیاں؛فیسکو نے تمام سرکلز سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں