لائن سٹاف کی بھرتیاں؛فیسکو نے تمام سرکلز سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں 

Nov 06, 2025 | 18:57:PM
لائن سٹاف کی بھرتیاں؛فیسکو نے تمام سرکلز سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں 
کیپشن: فیسکو لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس علی)فیسکو میں لائن سٹاف کی بھرتیوں کیلئے تمام سرکلز سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی  گئیں۔

فیسکو نے تمام سرکلز کو لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مینوں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات دینے کا حکم  دیدیا۔

فیسکو نے تمام سرکلز کو دس روز میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ دینے کی ہدایات کی۔فیسکو حکام نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی بھرتیوں کے حوالہ سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔لائن سٹاف کا بحران جلد ختم ہوگا ۔

فیسکو حکام کا مزید کہناتھا کہ 57 لاکھ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے لائن سٹاف کی بھرتیاں جلد ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیر کو عام تعطیل کا اعلان