پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اتوار کی چھٹی ساتھ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس اور شہری ایک ساتھ دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے

Nov 05, 2025 | 21:02:PM
پیر کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کے روحانی بزرگ سید اصغر علی شاہ عرف سخی جام داتارؒ کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع بھر میں (پیر) 17 نومبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کی چھٹی ساتھ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس اور شہری ایک ساتھ دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر  بروز پیر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اسکے علاوہ اہم داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ میڈیکل کیمپس اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز پر عائد ٹیکس ختم؟صارفین کیلئے بڑی خبر 

 تین روزہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک تاریخی قصبے جام صاحب میں منعقد ہوں گی، جن میں سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ عرس کے دوران روحانی محافل، دعا و مناجات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم