تھانے کے سامنے زیر حراست ملزم فائرنگ سے ہلاک

May 06, 2026 | 20:58:PM
 تھانے کے سامنے زیر حراست ملزم فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی  میں تھانہ دھمیال کے گیٹ کے قریب فائرنگ سے زیر حراست ملزم مارا گیا ۔

قتل کے مقدمہ کے  ملزم کو  اعلیٰ پولیس حکام کے  روبرو  پیش کرنے کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے وہاں آ کر اندھا دھند فائرنف کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ اس وقت قتل کے ملزم کو  پولیس کی گاڑی سے اتار کر تھانہ کے اندر  لے جایا جا رہا تھا۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ قتل کے ملزم کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو جانیں بچانے کے لئے بھانگا پڑا۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل کا ملزم موقع پر ہی مر گیا۔

حملہ آور  فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام  نے بعد مین بتایا کہ یہ حملہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔ پولیس نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جام شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ  ،وزیراعظم، فیلڈمارشل سمیت دیگر کی شرکت