ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 29 ویں برسی،لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت
گوجرانوالہ میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں مرکزی تقریب کاانعقاد،بلندی درجات کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہداقبال رانا)ملک وقوم کے بہادراور دلیر سپوت ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی آج 29 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
گوجرانوالہ میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں مرکزی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
سی پی او گوجرانوالہ سردارغیاث گل خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پولیس کے چاق وچوبنددستےنے اس موقع پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اس موقع پر کہاکہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بائیکس،رکشہ اور لوڈرز کی خریداری پر سبسڈی سکیم فیزٹو؛تفصیلات سامنے آگئیں
ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید نے 6 مئی 1997 کو فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا،انہوں نے قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پولیس فورس اور شہریوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے منفرد مقام حاصل کیا، ملک وقوم کے لیےان کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے نام سے منسوب کیا گیاہے۔
گوجرانوالہ پولیس اور شہریوں کی جانب سے ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔