مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

May 06, 2024 | 19:40:PM
مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت کشگوری)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا،اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی حد تک فیصلے معطل کئے جاتے ہیں،الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کم از کم ایک سیٹ پر الیکشن جیتنا لازمی ہے، اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کیا،حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی تشریح کا معاملہ ہونے کے ناطے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے،کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی