نقل مافیا سرگرم ،خیر پور میں نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ

May 06, 2024 | 11:26:AM
نقل مافیا سرگرم ،خیر پور میں نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی)سکھر بورڈ کے زیر انتظام میٹرک امتحانات آج نویں جماعت کا بائیولوجی  کا پرچہ لیا جانا تھا جو وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ سے آؤٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور میں جاری آج نوین جماعت کا بائیولوجی کا پیپر وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر واٹس گروپ میں آگیا،خیرپور میں میٹرک کے امتحانات میں انتظامیہ نے نقل کو روکنے کے بجائے طلبہ کو اپنی نگرانی میں نقل کرانے لگے۔

سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لئے بنائی گئی ٹیمیں بھی صرف سینٹر پر سیر تفریح کے لئے آنے لگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق امتحانی سینٹر کے اندر اساتذہ اور سکھر بورڈ کی ٹیم کی موجودگی میں طلبہ وطالبات موبائل فون کے ذریعے نقل کر رہے ہیں جبکہ خیرپور میں بنانے گئے تمام امتحانی سینٹرز پر طلبہ وطالبات بے خوف ہوکر نقل کرنے میں مگن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:6.2  شدت کا زلزلہ ہر طرف خوف پھیل گیا