انڈونیشیا زلزے سے کانپ اٹھا،شدت 6.2 ریکارڈ

May 06, 2024 | 10:18:AM
انڈونیشیا زلزے سے کانپ اٹھا،شدت 6.2 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 33 منٹ پر انڈونیشیا کے مالوکو کے ساحل کے قریب سیرام سمندر میں 6.2 شدت کا بہت ہی شدید زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29 کلومیٹر (18 میل) تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا۔
 خیال رہے کہ چند دن قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست فجرہ میں مقیم رہائشوں نے صبح کے اوائل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے، یو اے ای میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3.03 بجے آیا، جس کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجرہ میں مقیم رہائشوں نے صبح کے اوائل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 3 منٹ پر ساحل کھور فکن سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔