سونے کی قیمت میں ایک بار پھر  اضافہ

May 06, 2022 | 19:11:PM
سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: سونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھ گئی ۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 350 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 469 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 882 ڈالر ہے۔