ایرانی فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ویزے جاری، وائٹ ہائوس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے
امریکا نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کے لیے ضروری ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے میکسیکو میں سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو تاحال امریکی ویزے موصول نہیں ہوئے۔ تاہم امریکی حکام کے مطابق کھلاڑیوں کے ویزے راتوں رات جاری کر دیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ البتہ ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ایرانی ٹیم کے بعض تکنیکی عملے کو اب بھی امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی۔ اس کے بعد ایرانی ٹیم اسی شہر میں بیلجیئم کا سامنا کرے گی، جبکہ گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سیاٹل میں مصر کے مدمقابل ہوگی۔
ٰیہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے