شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کوناکافی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرول سستا نہیں کیا صرف دکھاوے کیلئے کمی کی گئی،اس سے مہنگائی کم نہیں ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان)مہنگائی کی ماری عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ مل سکااورشہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کوناکافی قرار دے دیا۔
پٹرول کی سرکاری قیمت 376روپے فی لٹرمقررکی گئی ہے لیکن پمپس پر 380روپے لیٹر میں فروخت ہورہاہے۔
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے کی کمی کوناکافی قراردیتے ہوئےبڑی کمی کا مطالبہ کیاہے،شہریوں کاکہناہے کہ حکومت نے پٹرول سستا نہیں کیا صرف دکھاوے کیلئے کمی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:دیامر میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
شہریوں کاکہناہے کہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں آئےگی۔