دیامر میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری

Jun 06, 2026 | 10:17:AM
دیامر میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)دیامر میں امن و امان کے پیش نظر 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذکردی گئی۔
 ضلع بھر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پربھی پابندی عائدکردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرنے ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
 ضلع بھر میں ہر قسم کے ڈرونز پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے،تمام اقسام کے ڈرونز اور یو اے ویز کی غیر مجاز پرواز ممنوع قراردیدی گئی ہے،ڈرون اڑانے کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے این او سی لازمی قراردیاگیاہے،اس کے علاوہ  پٹاخوں کے استعمال پر بھی 60 روز کیلئے پابندی عائدکردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند
5 جون 2026 سے سیکشن 144 کے احکامات نافذ العمل ہیں،تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
انتظامیہ نےشہریوں سے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات نافذکئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔