ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ سامنے آگیا

Jun 06, 2025 | 15:27:PM
ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کردیا۔

 مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

قانونی فرہیم ورک کا مسودہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس میں پیش کیا گیا،اجلاس میں تیز قانون سازی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مجوزہ قانون ڈیجیٹل، ورچوئل اثاثوں سے متعلق مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ پیش کرے گا، گورننس کا طریقہ کار،لائسنسنگ کے پروٹوکولز اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اورپنشن میں کتنااضافہ ہوگا؟تجاویزسامنے آگئیں

اجلاس میں مسودے کا تفصیلی جائزہ لے کر تجاویز شامل کی گئیں، وزیر خزانہ نے متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاک چین اور کرپٹو ٹیکنالوجیز کے معاشی فوائد کو بروئے کار لایا جائے گا،اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کیلئے جامع ریگولیٹری فریم ورک اور پاکستان کرپٹو کونسل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،بلاک چین اور کرپٹو سے متعلق معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ 

 

۔۔۔۔