تنخواہوں اورپنشن میں کتنااضافہ ہوگا؟تجاویزسامنے آگئیں

Jun 06, 2025 | 14:04:PM
تنخواہوں اورپنشن میں کتنااضافہ ہوگا؟تجاویزسامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آگئی ،تاہم حتمی فیصلہ 10 جون کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس 10 جون کو ہوگا،اس اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافےکیلئےمختلف تجاویز پرغورکیا جائے گا،گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 

بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج دیئے جانے کاامکان ہے،گزشتہ دو ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنےکی تجویزبھی سامنے آئی ہے،جبکہ مسلح افواج کے ملازمین کوکنٹری بیوٹری پنشن سکیم سےمزید ایک سال استثنیٰ دینےکی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ملازمین کوتنخواہوں میں تفریق ختم کرنےکی یقین دہانی کرا چکی ہے،اس حوالے سے ملازمین کے ساتھ زبانی اور تحریری معاہدہ بھی کیا گیاہے۔

سرکاری ملازمین نےتنخواہوں اورکم ازکم اجرت میں 50 فیصد اضافےکا مطالبہ کیا ہے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر دس جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔